QR CodeQR Code

گلستان جوہر میں پولیس کی کارروائی، 4 ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد

26 Apr 2017 16:52

ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں پولیس نے کارروائی کی اور ہزاروں گدھوں کی کھالیں برآمد کی جن کو بیرون ملک بھجوایا جانا تھا، جبکہ کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے گئے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد کرکے ایک غیر ملکی اور خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سے گدھوں کی 4 ہزار سے زائد کھالوں کو برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں پولیس نے کارروائی کی اور ہزاروں گدھوں کی کھالیں برآمد کی جن کو بیرون ملک بھجوایا جانا تھا، جبکہ کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے گئے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 631088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631088/گلستان-جوہر-میں-پولیس-کی-کارروائی-4-ہزار-سے-زائد-گدھوں-کھالیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org