QR CodeQR Code

یقین سے کہتا ہوں نواز شریف جلد مستعفی ہوں گے، مراد علی شاہ نے بھی ”گو نواز گو“ کے نعرے لگوا دیئے

26 Apr 2017 19:20

کراچی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، سارا پیسہ محض ایک صوبے پر خرچ کردیا گیا، حکومت ہمیشہ سندھ کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرتی ہے اور صوبے کو اس کے بنیادی و جائز حقوق فراہم نہیں کئے جاتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق نے ہمیشہ سندھ کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا، میں یقین سے کہتا ہوں کہ نواز شریف جلد مستعفی ہوجائیں گے۔ دھرنے سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ”گو نواز گو“ کے نعرے لگوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کا پیپلز پارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں 20,20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس وجہ سے وفاق حکومت اپنا اعتبار کھو چکی ہے، وفاقی حکومت نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، سارا پیسہ محض ایک صوبے پر خرچ کردیا گیا، حکومت ہمیشہ سندھ کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کرتی ہے اور صوبے کو اس کے بنیادی و جائز حقوق فراہم نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کو دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا اور بجلی پیدا کرنے کے لئے سندھ کے حصے کا پانی چرا کر صوبے کو خشک سالی کا شکار کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 631140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631140/یقین-سے-کہتا-ہوں-نواز-شریف-جلد-مستعفی-گے-مراد-علی-شاہ-نے-بھی-گو-کے-نعرے-لگوا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org