QR CodeQR Code

شاعر مشرق کی انقلابی شاعری اور پیغامات سے کنارہ کشی کرنا ہماری بدقسمتی ہے، ڈاکٹر ابصار احمد

26 Apr 2017 22:54

قرآن اکیڈمی جھنگ میں فکر اقبالؒ کی روشنی میں جدید اسلامی و نظریاتی ریاست کے نظام تعلیم کے خدو خال کے عنوان سے منعقد ہونیوالے سیمینار سے ڈاکٹر طالب حسین، ڈائریکٹر اقبال اکادمی لاہور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی اور پروفیسر محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن خدام القرآن لاہور کے صدر ڈاکٹر ابصار احمد نے قرآن اکیڈمی جھنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ اقبالؒ کی تعلیمات نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، شاعر مشرق کی انقلابی شاعری اور پیغامات سے کنارہ کشی کرنا ہماری بدقسمتی ہے۔ قرآن اکیڈمی جھنگ میں فکر اقبالؒ کی روشنی میں جدید اسلامی و نظریاتی ریاست کے نظام تعلیم کے خدو خال کے عنوان سے منعقد ہونیوالے سیمینار سے ڈاکٹر طالب حسین، ڈائریکٹر اقبال اکادمی لاہور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی اور پروفیسر محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قومی شاعر کو نظر انداز کیا جانا، قومی المیہ اور گہری سازش ہے، اقبالؒ کے فلسفہ خودی، مرد مومن اور شاہین صفت نوجوانوں کے تصورات سے ہماری آئندہ نسلیں بھرپور استفادہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم سے علامہ اقبالؒ سے متعلق مضامین کو چن چن کر نکالا جا رہا ہے، جبکہ قومی سطح پر ان کی پیدائش اور وفات کی تعطیل بھی ختم کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 631150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631150/شاعر-مشرق-کی-انقلابی-شاعری-اور-پیغامات-سے-کنارہ-کشی-کرنا-ہماری-بدقسمتی-ہے-ڈاکٹر-ابصار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org