0
Wednesday 26 Apr 2017 21:12

وزیراعظم کے مستعفی ہونیکے حق میں نہیں ہیں، اسفندیار ولی

وزیراعظم کے مستعفی ہونیکے حق میں نہیں ہیں، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ انہیں منظور ہے۔ آج پشاور میں غلام احمد بلور کے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے وہ عمران خان کے ساتھ ہیں نہ نواز شریف اور زرداری کے ساتھ، بلکہ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسفند یار ولی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کو 10 ارب کی آفر کی گئی، میں پوچھتا ہوں کہ کیا عمران خان کو یہ معلوم ہے کہ ارب الف سے شروع ہوتا ہے یا عین سے۔ مشال قتل کیس کا ازخود نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشال کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔ اسفند یار ولی نے مزید کہا کہ مشال قتل کیس میں صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی پالیسی کے مطابق مردان کے ضلعی ناظم کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں سخت وارننگ دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 631171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش