اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 2 دہائی پر مشتمل جدوجہد رنگ لائے گی، جلد نیا پاکستان بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ اب پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے، وزیراعظم نواز شریف کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔ پنجاب حکومت کسانوں کا استحصال بند کرے، انہیں پورے حقائق دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 اپریل کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا۔