QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف نے مستعفی ہونیکا فیصلہ کرلیا؟

26 Apr 2017 23:45

سینیئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈان لیکس کی رپورٹ عام ہونے کے ایک سے دو روز بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف صحافی اور سینیئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت عظمٰی سے استعفٰی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ ڈان لیکس کی رپورٹ عام ہونے کے ایک سے دو روز بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جیسے ہی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوگی، وزیراعظم نواز شریف سپیکر قومی اسمبلی سے اجلاس بلانے کی سفارش کریں گے۔ وزیراعظم اس اجلاس میں تقریر کرکے ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات اور اپنے دور حکومت میں ہونے والے ترقی کے سفر سے متعلق بتائیں گے اور کہیں گے کہ ہمارے خلاف محلاتی سازشیں کرکے لوگ ملک کی ترقی کا سفر روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی اور وزارت عظمٰی سے استعفے کا اعلان کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 631190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631190/وزیراعظم-نواز-شریف-نے-مستعفی-ہونیکا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org