QR CodeQR Code

کالعدم جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی

27 Apr 2017 02:10

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم نے دھماکہ کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 13 افراد کی شہادت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دھماکے کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، گزشتہ روز مسافر وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد شہید ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت الاحرار نے وسطی کرم کے علاقے گاودر میں صبح سویرے سڑک کنارے نصب بم سے مسافر وین کو نشانہ بنانے اور اس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 13 افراد کی شہادت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دھماکے کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 631191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631191/کالعدم-جماعت-الاحرار-نے-کرم-ایجنسی-دھماکہ-کی-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org