0
Thursday 27 Apr 2017 09:30

جماعت اسلامی کا کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی کا کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جماعت اسلامی کل 28 اپریل کو ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کر ے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ہیڈ آفسز اور دفاتر کے سامنے دھرنے دیگی۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تمام بڑے بڑے شہروں میں عوامی دھرنے دیئے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق مالاکنڈ میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومت کیخلاف قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ اور موجودہ حکومت کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے پورے ملک میں حکومت کیخلاف ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک توانائی کے بہت بڑے بحران سے دوچار ہے، ملک میں سیاسی، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں اور حکمرانوں کی کرپشن سے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں وزراء کی نااہلی کرپشن اور بدزبانی جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے، حکومت اووربلنگ کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، عوام کو مہنگی بجلی بیچ کر پیسے کمپنیوں کو دینے کے بجائے اپنے اللے تللوں میں خرچ کیے جارہے ہیں، کراچی میں 9 سو کارخانے اور فیصل آباد میں 500 صنعتی یونٹس بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 631238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش