0
Thursday 27 Apr 2017 09:52

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے خانیوال میں جہانیاں کے مقام پر دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فرار ہونیوالے دیگر 5 دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 631239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش