QR CodeQR Code

ڈیرہ غازی خان خودکش حملے، تحریک طالبان کے 3 ملوث دہشتگرد موٹروے سے گرفتار

4 Apr 2011 19:31

اسلام ٹائمز:فورسز ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے لاہور میں بھی دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گردوں میں مطیع جان افغانی، عبداللہ اور استاد فصیح اللہ شامل ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں دربار حضرت سخی سرور کے مزار کے احاطے میں عرس کے دوران ہونے والے خودکش حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشتگردوں کو موٹروے سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان دہشتگردوں کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور جا رہے تھے ۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز دربار سخی سرور کے مزار کے احاطے میں عرس میلہ کے دوران رونما ہونے والے تین خودکش حملو ں میں ملوث ہونے کے الزام میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ موٹروے کے راستے لاہور جا رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے لاہور میں بھی دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشت گردوں میں مطیع جان افغانی، عبداللہ اور استاد فصیح اللہ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 63132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63132/ڈیرہ-غازی-خان-خودکش-حملے-تحریک-طالبان-کے-3-ملوث-دہشتگرد-موٹروے-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org