0
Thursday 27 Apr 2017 15:43

عمران خان الزام ثابت نہ کرسکے تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا، خورشید شاہ

عمران خان الزام ثابت نہ کرسکے تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر پیشکش کرنے والے کا نام نہ لیا تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کو دبانے کے لیے پیسے دئیے جا رہے ہیں، اس سے بڑھ کر معاشرے میں اور کیا جرم ہو سکتا ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو بھی رقم کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام لینا پڑے گا، اس معاملے کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر دوستوں میں بیٹھ کر یہ بات کرتے تو شائد وہ یہ مطالبہ نہ کرتے لیکن انہوں نے پریس کے سامنے بات کی اس لیے اب انہیں نام لینا ہو گا، ورنہ انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 631355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش