QR CodeQR Code

شریف برادران اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، بلاول بھٹو

27 Apr 2017 19:25

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان 10 ارب روپے کی آفر کے بعد 2 ہفتے تک کس چیز کا انتظار کرتے رہے، عوام میں تاثر ابھر رہا ہے کہ اگلی پارٹی مکر گئی، آفر دینے والے شریفوں اور عمران خان کے دوست ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ شریف اور عمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، 10 ارب روپے کی پیشکش کے بعد 2 ہفتے تک کس چیز کا انتظار ہوتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر عمران خان اور شریف بردران پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ عمران خان 10 ارب روپے کی آفر کے بعد 2 ہفتے تک کس چیز کا انتظار کرتے رہے، عوام میں تاثر ابھر رہا ہے کہ اگلی پارٹی مکر گئی، آفر دینے والے شریفوں اور عمران خان کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ شریف برادران اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شریفوں کے پاس عوام کا لوٹا ہوا مال ہے، 2018ء کے عام انتخابات میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 631438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631438/شریف-برادران-اور-عمران-خان-ایک-ہی-سکے-کے-دو-رخ-ہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org