QR CodeQR Code

صدہ میں دھماکہ کے شہداء کے جنازوں پر پتھراو کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، مولانا یوسف حسین

27 Apr 2017 19:31

پاراچنار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر کا کہنا تھا کہ صدہ اسپتال میں گودر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ناروا سلوک پر انکوائری کی جائے، چند شرپسند افراد نے صدہ میں شہداء کے جنازوں پر پتھراو کیا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین نے سانحہ گودر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم ایجنسی کے اہل تشیع کیخلاف دہشتگردی کا سلسلہ روکنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم پرامن قوم ہیں اور صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں تاہم ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدہ اسپتال میں گودر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ناروا سلوک پر انکوائری کی جائے، چند شرپسند افراد نے صدہ میں شہداء کے جنازوں پر پتھراو کیا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکام بالا سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ اہلیان کرم کے دکھ و درد کا مادوا ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار میں سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے، اس سلسلہ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 631439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631439/صدہ-میں-دھماکہ-کے-شہداء-جنازوں-پر-پتھراو-کرنیوالوں-کیخلاف-کارروائی-کی-جائے-مولانا-یوسف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org