0
Friday 28 Apr 2017 12:24

بھارتی تاجر کو خصوصی ویزے کی سہولت، پولیس رپورٹنگ سے مستثنیٰ ویزا اسلام آباد اور لاہور کیلئے جاری کیا گیا

بھارتی تاجر کو خصوصی ویزے کی سہولت،  پولیس رپورٹنگ سے مستثنیٰ ویزا اسلام آباد اور لاہور کیلئے جاری کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کو وفد سمیت پاکستان میں پولیس رپورٹنگ سے بھی استثنیٰ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی وفد کو اسلام آباد اور لاہور جانے کی اجازت تھی تاہم وہ مری بھی گھوم آئے۔ سجن جندال سے متعلق مریم اور حسین نواز کے بیانات میں تضاد ہے، مریم نواز اپنی ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ بھارتی تاجر سے وزیراعظم کی ملاقات خفیہ نہیں تھی، سجن جندال سے ان کے والد کی پرانی دوستی ہے، سیاق و سباق سے ہٹ کر بات نہ کی جائے۔ لیکن حسین نواز تو کچھ اور ہی کہتے ہیں۔ 2016ء کے انٹرویو میں حسین نواز کہہ چکے ہیں کہ سجن جندال سے ان کے والد کی کوئی دوستی ہی نہیں۔ واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق سجن جندال نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اطلاعات ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام بھی وزیراعظم کو پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 631529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش