0
Friday 28 Apr 2017 14:16

ٹی ایم اے بنوں کے ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہ و پینشن کی عدم ادائیگی پر خود سوزی کی دھمکی

ٹی ایم اے بنوں کے ملازمین کی 3 ماہ سے تنخواہ و پینشن کی عدم ادائیگی پر خود سوزی کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کے ملازمین نے 3 ماہ سے تنخواہیں اور پینشن ادا نہ کرنے پر خود سوزی کی دھمکی دے دی۔ اس سلسلے میں بنوں پریس کلب کے سامنے ٹی ایم اے ملازمین و پینشنرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ٹی ایم اے انتظامیہ مختلف ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھا کر رہی ہے اور صرف منظور نظر ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں، جبکہ دیگر ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور فیسیں جمع نہ کرانے پر سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی بیدخلی کے نوٹس مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 3 دن میں تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی نہ کی گئی تو ملازمین خود سوزی پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 631542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش