0
Friday 28 Apr 2017 20:42

دفتر تحریک حسینی پاراچنار میں گاودر دھماکے کے خلاف تعزیتی اجلاس

دفتر تحریک حسینی پاراچنار میں گاودر دھماکے کے خلاف تعزیتی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ گاودر میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے خلاف تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے انکے دفتر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں تحریک حسینی کے اراکین سمیت دیگر قبائلی عمائدین شامل تھے۔ تت تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین  نے گاودر میں افسوس ناک واقعے میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو تعزیت و تسلیت پیش کیا۔ انہوں نے اس دلسوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ صدہ ہسپتال میں گاودر دھماکے میں زخمیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر انکوائری کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چندہ شرپسند افراد نے صدہ میں شہداء کے جنازوں پر پتھراو کی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ تاکہ اہلیان کرم کے دکھ و درد کا مادوا ہوسکے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاراچنار میں سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ ناروا سلوک کے بجائے شائشتہ طریقہ اختیار کرے۔
خبر کا کوڈ : 631662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش