QR CodeQR Code

حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، پرویز خٹک

28 Apr 2017 22:38

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ سے خطاب میں صوبائی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ باخبر ہیں انہیں سب معلوم ہے، حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی، انہیں صرف اپنی جیبوں کو بھرنے کی فکر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ وفاق میں ابھی تک کرپشن ہو رہی ہے، حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی، انہیں صرف اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کا پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے احتساب بل پاس کیا، وہ وفاق کو چیلنج کرتے ہیں کہ ایسا بل لاکر دکھائیں، ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ہے، ان میں مداخلت نہیں کی، یہی نہیں ہماری جماعت نے قانون پاس کیاکہ سرکاری عہدے پر کوئی کاروبار نہیں کرسکتا اور اگر کسی کو ہماری بات پر یقین نہیں تو خیبرپختونخوا سے مقابلہ کریں فرق واضح ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ باخبر ہیں انہیں سب معلوم ہے، حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی، انہیں صرف اپنی جیبوں کو بھرنے کی فکر ہے۔ عوام کو ترقی اور روزگاری کے نام پر سبز باغ دکھا کر ان کیساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، ملک میں لوٹ مارکی جاری ہے لیکن مجھے معلوم ہے اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے کہاں کہاں لوٹ مار کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 631686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631686/حکمران-عوام-کی-آنکھوں-میں-دھول-جھونک-رہے-ہیں-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org