0
Friday 28 Apr 2017 22:55

چارسدہ میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

چارسدہ میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی اداروں نے چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شبقدر کے علاقے تھانہ سروکلے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرودں کو حراست میں لے لیا ہے، سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے قبضہ سے 3 راکٹ لانچر گولے، 4 ہینڈ گرنیڈ، ایک آئی ای ڈی،کارتوس اور اہم دستاویز برآمد کی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے تینوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 631689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش