QR CodeQR Code

اپنا حق مانگنے پر سعودی عرب نے مزید 100 پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کر دیا

29 Apr 2017 09:11

بے دخل پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سعودیہ کی جیلوں میں تاحال ہزاروں پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، حکومت اُن کی رہائی کیلئے فوری اقدام اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قانونی طور پر سعودیہ گئے تھے مگر سعودی حکومت نے انہیں بغیر سنے پہلے 3 ماہ قید کیے رکھا اس کے بعد ڈی پورٹ کر دیا۔ سعودی حکام و اہلکار صرف عربی زبان میں بات کرتے اور سمجھتے ہیں جس سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے پاکستانیوں کے ناجائز انخلاء کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سعودی حکومت نے 100 مزید پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرتے ہوئے سعودی ائر لائنز کی پرواز نمبر 3090 کے ذریعے پاکستان بھجوا دیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بے دخل ہونیوالے پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو بھجوا دیا گیا۔ ایف آئی اے کے امیگریشن کے عملے کو بے دخل پاکستانیوں نے بتایا کہ سعودیہ کی جیلوں میں تاحال ہزاروں پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، حکومت اُن کی رہائی کیلئے فوری اقدام اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قانونی طور پر سعودیہ گئے تھے مگر سعودی حکومت نے انہیں بغیر سنے پہلے 3 ماہ قید کیے رکھا اس کے بعد ڈی پورٹ کر دیا۔ سعودی حکام و اہلکار صرف عربی زبان میں بات کرتے اور سمجھتے ہیں جس سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفیل ہمارے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرتے، تنخواہ مانگنے پر جھوٹے مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں اور قید و بند میں ڈال دیا جاتا ہے اور ہزاروں بے گناہ پاکستانی جیلوں میں پڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 631761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631761/اپنا-حق-مانگنے-پر-سعودی-عرب-نے-مزید-100-پاکستانیوں-کو-ڈیپورٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org