0
Saturday 29 Apr 2017 16:04

ڈی آئی خان، شور کوٹ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ڈی آئی خان، شور کوٹ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود شورکوٹ کے قریب کھیتوں سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سمیع اللہ اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے، تاہم مقتولین کے ورثاء کی جانب سے رابطہ کرنے پر مقدمہ میں ملزمان کو نامزد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 631952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش