0
Saturday 29 Apr 2017 22:13

داعش اور افغان طالبان کے مابین پشاور میں لڑائی کا انکشاف

داعش اور افغان طالبان کے مابین پشاور میں لڑائی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ داعش نے پشاور کے نواح میں طالبان اور آئی ایس ائی ایس کے مابین لڑائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لڑائی میں افغان طالبان کا اہم رکن مولوی داﺅد مارا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹر نے افغان طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان اور داعش کے درمیان پشاور کے نواح میں لڑائی ہوئی ہے، جس کے دوران مولوی داﺅد مارا گیا ہے۔ اس لڑائی میں دیگر دو افراد بھی مارے گئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داﺅد  کی جمعرات کے روز ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور داعش نے طالبان رہنماءکو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 632065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش