0
Saturday 29 Apr 2017 12:53
شام پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا مقصد دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے

امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ایرانی وزیر دفاع

دہشتگردی کو اچھی اور بری دہشتگردی میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا
امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ایرانی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ امت اسلامیہ کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں امریکہ اور مغرب کی موجودگی، علاقے کی اقوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اس علاقے میں آئے ہیں، لیکن وہ خطے میں بدامنی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے روس کے ٹیلی ویژن چینل رشا ٹوڈے سے گفتگو کے دوران دہشت گردی کی تعریف کے بارے میں ایران اور مغرب کے اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی نظر میں دہشت گرد، وہ ہے جو دنیا کے کسی بھی علاقے میں مغرب کے مفادات کو نقصان پہنچائے، لیکن ایران دہشت گردی کی اس تعریف کو نہیں مانتا اور قوموں کے ذریعے اپنے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو دہشت گردی نہیں سمجھتا۔ ایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے بارے میں مغرب کا معیار دوہرا ہے، کہا کہ دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بارے میں دوہرے معیار کا استعمال امریکی مفادات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا، لیکن افسوس کہ سعودی عرب آج علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کے نمائندے کا کردار ادا کر رہا ہے، یہاں تک کہ عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کے پیسوں سے اسرائیل کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا مقصد دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج نابودی اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اپنی اس گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئی اے ای اے نے بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کا انحراف نہیں پایا جاتا، کہا کہ اگر امریکہ اور دیگر مقابل فریق، ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش کریں گے اور پابندیوں کو بحال کر دیں گے تو ایسی صورت میں ایران اکیلے اس معاہدے کی پابندی نہیں کرے گا اور وہ اس معاہدے کو آگ لگا دے گا-
خبر کا کوڈ : 632102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش