QR CodeQR Code

کیوبا، مسافر طیارہ گر کر تباہ، فوجی اہلکاروں سمیت بدقسمت 39 افراد ہلاک

30 Apr 2017 07:13

کیوبن ایئرلائن ایرو گوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سے پرواز بھری جو ٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھے جو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا، کسی مسافر کے زندہ رہنے کی امید نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کیوبا کے صوبہ پینار ڈیل راؤ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 39 مسافر ہلاک ہو گئے۔ کیوبن ایئر لائن ایرو گوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سے پرواز بھری جو ٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھے جو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جب کہ منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 632126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632126/کیوبا-مسافر-طیارہ-گر-کر-تباہ-فوجی-اہلکاروں-سمیت-بدقسمت-39-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org