0
Sunday 30 Apr 2017 09:38

ڈی آئی خان، قیدیوں کو لے جانیوالی وین کو حادثہ، 7 اہلکاروں سمیت 22 قیدی زخمی

ڈی آئی خان، قیدیوں کو لے جانیوالی وین کو حادثہ، 7 اہلکاروں سمیت 22 قیدی زخمی
اسلام ٹائمز۔ چترال سے قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والی پولیس وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں گرفتار ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خصوصی وین کے ذریعے چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ علی الصبح ساڑھے 4 بجے کے قریب ڈی آئی خان تھانہ صدر کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا، جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران 4 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل نے حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 632145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش