0
Sunday 30 Apr 2017 12:24

پورے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ کر کے دوسرے اضلاع کیساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، محمد سبطین خان

پورے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ کر کے دوسرے اضلاع کیساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، محمد سبطین خان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف میانوالی کے رہنماء سردار محمد سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو اخلاقی طور پر پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے تک اقتدار سے علیحدہ ہو جانا چاہے، کیونکہ وہ حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ میانوالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کہا موجودہ برسر اقتدار ٹولے کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے، عوام بھوک و افلاس کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران ٹولہ اور اس کے حواری کہتے ہیں کہ ملک خوش حالی و ترقی کی طرف گامزن ہے، پورے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ صرف لاہور کو سنوارنے پر خرچ کر کے پنجاب کے دوسرے اضلاع کے عوام کیساتھ نہ صرف نا انصافی کی جا رہی ہے، بلکہ میانوالی سمیت دیگر اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے بجائے ان کے مسائل میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ ایک کھوٹے سکے کے دو رُخ ہیں، زرداری کے بعد نواز شریف بھی پانی و بجلی کا بحران حل کرنے میں ناکام رہے، کرپشن خوشحالی اور تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ریاض پیزادہ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری پر بدعنوانی کے الزامات لگا کر اعلیٰ سطح پر کرپشن کی تصدیق کردی ہے، عمران خان قوم کی بھر پور ترجمانی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم عدلیہ پر دباؤ کیلئے نہیں کرپٹ لوگوں کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 632148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش