QR CodeQR Code

خودکش حملوں میں اب پاکستانی نہیں بلکہ افغان ملوث ہوتے ہیں، ایوب گادھی

30 Apr 2017 09:39

صوبائی وزیر برائے انسداد دہشتگردی کا کہنا تھا کہ کہ اٹک، راجن پور اور ڈی جی خان میں بڑی کارروائیاں ہوئیں جن میں دہشتگردوں کو بہت نقصان پہنچایا گیا ہے، اب عملی طور پر دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملیا میٹ ہو چکا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب میں کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرحدیں سیل کرنے سے بھی یہاں انتہاپسندانہ کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے انسداد دہشتگردی پنجاب کرنل (ر) سردار محمد ایوب خان گادھی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اداروں نے دہشتگردوں کے متعدد سیل توڑ دیئے ہیں جس وجہ سے خودکش حملوں میں اب پاکستانی نہیں بلکہ افغان ملوث ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹک، راجن پور اور ڈی جی خان میں بڑی کارروائیاں ہوئیں جن میں دہشتگردوں کو بہت نقصان پہنچایا گیا ہے، اب عملی طور پر دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملیا میٹ ہو چکا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب میں کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرحدیں سیل کرنے سے بھی یہاں انتہاپسندانہ کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جن دہشتگردوں سے سکیورٹی اداروں کا مقابلہ ہوتا ہے وہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے لڑتے ہوئے مارے جانے کو ترجیح دیتے ہیں، اگر عوام تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے اردگرد نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دیں تو معاشرے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 632149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632149/خودکش-حملوں-میں-اب-پاکستانی-نہیں-بلکہ-افغان-ملوث-ہوتے-ہیں-ایوب-گادھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org