QR CodeQR Code

نواز شریف پر دباؤ بڑھانے کیلئے پیپلز پارٹی کے دیگر جماعتوں سے رابطے

30 Apr 2017 12:35

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومتی اب بحران کا شکار ہے اور ان کے وزراء نے اب استعفے دینا شروع کردیئے ہیں، میرا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف پر دباو بڑھانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں، ہم وزیراعظم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں نثار کھوڑو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومتی اب بحران کاشکار ہے اور ان کے وزراء نے اب استعفے دینا شروع کردیئے ہیں، میرا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے، ماضی میں بھی ن لیگ نے پی پی مخالف اتحاد بنائے اور آج نواز شریف خواتین کے گھر بیٹھنے کی بات کرکے آمر کی روش کو دہرا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 632241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632241/نواز-شریف-پر-دباؤ-بڑھانے-کیلئے-پیپلز-پارٹی-کے-دیگر-جماعتوں-سے-رابطے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org