0
Sunday 30 Apr 2017 16:42

کراچی میں مسلسل دوسرا ’سیاسی سنڈے‘ منایا جا رہا ہے

کراچی میں مسلسل دوسرا ’سیاسی سنڈے‘ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج مسلسل دوسرا سیاسی سنڈے منایا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف ریلی نکال رہی ہے، تو دوسری جانب کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس پر دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی والے آج پھر ٹریفک جام کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں، ایک طرف تحریک انصاف مزار قائد سے جیل چورنگی تک ریلی نکال رہی ہے، تو دوسری طرف کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس پر دھرنا جاری ہے۔ دونوں جماعتیں عوام کے حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ حقوق کراچی مارچ کی قیادت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ تحریک انصاف کراچی میں پاور شو دکھانے کیلئے بھرپور تیار ہے۔ مختلف علاقوں میں استقبالی کیمپ لگا دیئے گئے، پارٹی رہنماء شہریوں کو پملفٹ بانٹ کر مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ استقبالی کیمپ میں پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔ کھلاڑی اور رہنماء پُرامید ہیں کہ ریلی ثابت کر دے گی کہ کراچی والوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 632336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش