0
Sunday 30 Apr 2017 18:32

اسلامی ایٹمی پاکستان دنیائے کفر کو برداشت نہیں، اجمل قادری

اسلامی ایٹمی پاکستان دنیائے کفر کو برداشت نہیں، اجمل قادری
اسلام ٹائمز۔ کیولری گراؤنڈ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی (س) کے رہنما مولانا اجمل قادی نے کہا ہے کہ اسلامی ایٹمی پاکستان دنیائے کفر کو برداشت نہیں، وہ اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کی پھانسی کیلئے تمام آئینی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، بین الاقوامی سطح پر کو دباؤ قبول نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سودی معیشت سے تائب ہوکر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتا ہے، سودی نظام معیشت نے قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ پندرہ ہزار کا مقروض ہو چکا ہے، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک حکمران خود آئین شکنی کا رویہ ترک نہیں کرتے، وحی الٰہی کی تعلیمات چھوڑ کر کوئی قوم فلاح نہیں پا سکتی، انسانیت امن و سکون چاہتی ہے تو اسے ایک بار پھر اللہ تعالیٰ کے احکامات کے تابع زندگی کی طرف لوٹنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 632359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش