0
Sunday 30 Apr 2017 21:12

پاکستان نواز شریف کی جاگیر نہیں، وزیراعظم تمام اداروں کو اپنے اشاروں پر چلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

پاکستان نواز شریف کی جاگیر نہیں، وزیراعظم تمام اداروں کو اپنے اشاروں پر چلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میاں نواز شریف کی جاگیر نہیں ہے، ان کا مقصد ملک کے تمام اداروں کو اپنے اشاروں پر چلانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے لیکن نواز شریف! ہم سندھ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام نے دما دم مست قلندر کیا تو نواز شریف لاہور میں بھی نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا اور احتجاج ناچ گانے کے لئے نہیں ہوگا، نواز شریف ڈریں کیونکہ اگر بلاول اور آصف زرداری نے اسلام آباد کی کال دیدی تو عوام کا سمندر امڈ آئے گا جبکہ حیدرآباد پہلے بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 632396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش