QR CodeQR Code

پانامہ کیس کی آڑ لیکر نوازشریف سمیت تمام لیگی وزراء پر حملہ کیا جا رہا ہے، سعد رفیق

30 Apr 2017 22:45

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اور اگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈرگئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی آڑ لے کر نوازشریف سمیت تمام نون لیگی وزراء پر حملہ کیا جا رہا ہے، ہمارے قانونی مشیر الزامات کا دفاع کرنے کیلئے اپنی تیاری کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو نے قائم کی تھی جبکہ مسلم لیگ نون میں لوگ میاں صاحب سے پہلے موجود تھے اور ہماری پارٹی میں ایسے پاگل موجود ہیں جو اپنی پارٹی کا کبھی دفاع نہیں کرتے کیونکہ ہم لوگ اپنے ایمان کیساتھ دفاع کرتے ہیں اور غلط کام کو غلط کہتے ہیں۔ ہمارے قانونی مشیر اپنی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے۔ پانامہ کیس کی آڑ میں صرف نوازشریف پر حملہ نہیں کیا جا رہا بلکہ یہ ہم سب پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اور اگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈرگئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 632408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632408/پانامہ-کیس-کی-آڑ-لیکر-نوازشریف-سمیت-تمام-لیگی-وزراء-پر-حملہ-کیا-جا-رہا-ہے-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org