0
Monday 1 May 2017 09:40

میاں نواز شریف کو اقتدار بھیک میں نہیں ملا، کسی کی ذاتی خواہش پر مستعفی نہیں ہوں گے، ڈاکڑ غوث نیازی

میاں نواز شریف کو اقتدار بھیک میں نہیں ملا، کسی کی ذاتی خواہش پر مستعفی نہیں ہوں گے، ڈاکڑ غوث نیازی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنماء اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت مخالف پروپیگنڈہ ختم ہو جانا چاہیے، لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کیلئے ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو اقتدار بھیک میں نہیں ملا، پاکستان کے بیس کروڑ عوام نے اُنھیں بھاری مینڈیٹ دے کر حق حکمرانی تفویض کیا، اس لئے وہ کسی ناکام سیاستدان کی ذاتی خواہش پر ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 10 ارب رو پے کی پیش کش کرنے والے شخص کا نام بتانا ہو گا، ورنہ پوری قوم ان کو درو غ گوئی کلچر کا بانی قرار دینے میں حق بجانب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنی سیاسی ناکامیوں سے مایوس ہو کر عدلیہ کو سہارا بنانا چاہتے ہیں، جبکہ سچائی اور جھوٹ کی سیاست کا فیصلہ 2018ء کے الیکشن میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 632456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش