0
Monday 1 May 2017 10:31

سرگودہا میں کھیتوں سے ملنے والے بموں کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

سرگودہا میں کھیتوں سے ملنے والے بموں کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وسطی پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بروقت پتا چل جانے پر دہشتگردی کا بھیانک منصوبہ ناکام ہو گیا۔ نواحی علاقے بنگلہ حسین شاہ میں گرلز پرائمری اسکول سے ملحقہ گندم کے کھیتوں کی کٹائی کے دوران روسی ساختہ 6 دستی بم برآمد کر کے پولیس، بم اسکواڈ اور حساس اداروں نے پہنچ کر بم ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ گاؤں بنگلہ حسین شاہ میں پرائمری اسکول سے ملحقہ گلزار حسین راجپوت کی زمین، جو کہ رانا محمد نواز نے پٹہ پر لے رکھی تھی، پر گندم کی کٹائی میں مصروف خواتین ہینڈ گرنیڈ دیکھ کر خوفزدہ ہو گئیں اور قریبی بھٹہ کے منشی محمد ادریس کو بتایا، جس نے پٹرولنگ پولیس کو اطلاع کی جو موقع پر پہنچ گئی اور پنجاب پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والے ہینڈ گرنیڈ زندہ حالت میں اور روسی ساختہ ہیں، جو شاپر بیگ میں بند تھے اور تقریباً ہر بم پونا کلو وزنی ہے۔ برآمد ہونے والے بموں پر 1967، 1968، 1969 ماڈل لکھا ہوا ہے، ان بموں کو مزید تحقیق کے لئے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا، بعد ازاں پولیس نے قرب و جوار کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کر کے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 632459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش