0
Monday 1 May 2017 13:54

ڈی جی آئی ایس آئی جلد افغانستان ہی کا دورہ کرینگے، سردار ایاز صادق

ڈی جی آئی ایس آئی جلد افغانستان ہی کا دورہ کرینگے، سردار ایاز صادق
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کل یا پرسوں افغانستان جائیں گے جبکہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹیو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سپیکر ایاز صادق نے دورہ افغانستان کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد افغانستان سے کچھ معاملات پر بات کرنا تھی، پہلے مرحلے میں چیئرمین سینیٹ اور دیگر سے ڈھائی گھنٹے ملاقات رہی اور اشرف غنی سے بھی 6 گھنٹے بات چیت ہوئی جبکہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی طویل ملاقات کی گئی۔ جس دوران افغانستان میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں مگر دونوں اطراف سے تحفظات بھی ہیں البتہ دورہ افغانستان سے دونوں اطراف سے تعلقات کی بہتری کی امید نظر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل یا پرسوں ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان جائیں گے جبکہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والے وفد میں شامل کئی لوگوں کے رشتہ دار بھی افغانستان میں ہیں لیکن یہ لوگ صرف پاکستان کیلئے اور پاکستان ہی کی بات کرنے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 632527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش