0
Monday 1 May 2017 13:55

شہر میں کالعدم تنظیموں کی آزادانہ فعالیت اور انکے مراکز کیخلاف جلد شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائیگا، میثم رضا عابدی

شہر میں کالعدم تنظیموں کی آزادانہ فعالیت اور انکے مراکز کیخلاف جلد شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائیگا، میثم رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید میثم رضا عابدی و دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے خاتمے، بنیادی عوامی حقوق کی بازیابی، شہر میں کالعدم تنظیموں کی آزادانہ فعالیت اور دہشتگردی کے مراکز کے خلاف جلد شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس کے ذریعے عوام کے ساتھ ملکر حکمرانوں کو انکی ذمہ داریاں نبھانے پر مجبور کرینگے، ان خیالات کا اظہار رہنماوں نے وحدت ہاوس میں ڈویژنل کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ 1970ء اور 80ء کی دہائی میں پاکستان کا ماڈل شہر کراچی حکمرانوں کی نااہلی اور غفلت کے باعث اب کچرے اور دہشتگردی کا ماڈل بن چکا ہے، ملک کو 70 فیصد ریوینیو دینے کے باوجود کراچی کے شہری بنیادی حقوق اور سہولتوں سے محروم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 632528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش