0
Monday 1 May 2017 15:30

وزیراعظم ہاﺅس کے روزمرہ اخراجات میں 10 فیصد اضافہ

وزیراعظم ہاﺅس کے روزمرہ اخراجات میں 10 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہاﺅس کے روزمرہ اخراجات میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور یوں گزشتہ دو سالوں کے دوران اخراجات میں تقریباً 74 لاکھ روپے سالانہ اضافہ ہوا، وزیراعظم آفس کی تنخواہ اور دیگر مراعات سمیت روزانہ کا خرچہ مالی سال 2015-16ء کے دوران مجموعی اخراجات دو لاکھ تیس ہزار سات سو ترانوے روپے جبکہ یہ اخراجات 2014-15ء کے دوران دو لاکھ دس ہزار چارسو ستانوے روپے تھے۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ایک تحریری جواب میں سامنے آیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ نے گزشتہ دوسال کے دوران وزیراعظم آفس کے اوسطاً اخراجات کے بارے میں استفسار کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم آفس کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی گئیں جن میں ہر سال تقریباً 9.64 فیصد اضافہ دیکھا گیا یعنی گزشتہ سال کے اخراجات کا تقابلی جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ 2015-16ء کے دوران گزشتہ سال کی نسبت وزیراعظم آفس کے روزمرہ اخراجات میں 20,296 روپے اضافہ ہوا جبکہ سالانہ 7.40 ملین یعنی 74 لاکھ روپے اضافہ ہوا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کو بتایا گیاکہ مالی سال 2015-16ء کے دوران وزیراعظم آفس کے اخراجات 84.23 ملین اور 2014-15ء کے درمیان اخراجات 76.83 ملین روپے تھے، دونوں سالوں کے درمیان اخراجات میں 7.4 ملین روپے کا فرق دیکھا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم آفس کے دو مین سیکشنز ہیں جن میں ایک انٹرنل اور ایک پبلک سیکشن ہے، پبلک سیکشن عوامی اہمیت کے معاملات کو دیکھتا ہے جبکہ انٹرنل سیکشن وزیراعظم آفس اور دیگر کے درمیان معاملات کو دیکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 632533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش