0
Monday 1 May 2017 18:43

سیرت امام حسینؑ پر چلتے ہوئے پاکستان کے موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، یعقوب شہباز

سیرت امام حسینؑ پر چلتے ہوئے پاکستان کے موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ دنیائے عالم میں حریت و استقلال پر مبنی تمام تحریکوں نے تحریک کربلا سے درس حریت حاصل کیا، نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا مدینہ کو چھوڑنا اور کربلا میں وارد ہونے کا مقصد صرف اور صرف اپنے نانا کی امت کی اصلاح کرنا تھا۔ انچولی سوسائٹی کراچی میں جشن ولادت باسعادت امام حسینؑ کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب شہباز نے کہا کہ امام حسینؑ کسی شخصیت کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک فکر اور نظریئے کا نام ہے، جو ہمیں ظلم کے سامنے کلمہ حق بیان کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب امام حسینؑ سے تقاضہ بیعت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا کہ مجھ جیسا تیرے جیسے کی کبھی بیعت نہیں کر سکتا، امام حسینؑ نے کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کرکے دین محمدی کا پرچم بلند کیا اور امت کو پیغام دیا کہ اسلام پر ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے، مگر اسلام کو کسی چیز پر قربان نہیں کیا سکتا، امام حسینؑ کی سیرت پر چلتے ہوئے پاکستان کے موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، لہٰذا ہمارے ملک کے حکمرانوں کو چاہیئے کہ سیرت امام حسینؑ پر چلتے ہوئے مملکت خداداد پا کستان کے عوام کی خدمت کریں۔
خبر کا کوڈ : 632552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش