0
Monday 1 May 2017 19:46

ریاست کی رٹ بحال کی، ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں،جنرل قمر باجوہ

ریاست کی رٹ بحال کی، ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں،جنرل قمر باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بحال کر دی گئی ہے، ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نے ان کا خیر مقدم کیا۔  آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع و سلامتی کیلئے قربانیوں پر پاک فوج کی حمایت کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بارڈر سکیورٹی انتظامات پر بریفننگ بھی دی گئی اور ایف سی میں بھرتیوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بحال کر دی گئی ہے، ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔
خبر کا کوڈ : 632555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش