0
Monday 1 May 2017 22:30

کشمیر کی آزادی کیلئے دی جارہی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پیر ثاقب شامی

کشمیر کی آزادی کیلئے دی جارہی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پیر ثاقب شامی
اسلام ٹائمز۔ لندن میں مقیم پاکستانی نژاد عالم دین اور دنیائے اسلام کے نامور مبلغ پیر ثاقب اقبال شامی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ پیر ثاقب اقبال شامی نے مقبوضہ کشمیر آمد پر شاہِ جیلانؒ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قربانیوں کے ساتھ ساتھ اولیاء اللہ کی تعلیمات کیساتھ گہری وابستگی رکھنا بھی ضروری ہے۔ کشمیر کو قدرت کی کاریگری کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے پیر ثاقب شامی نے کہا کہ پوری دنیا سے اولیاء کاملین نے کشمیر کا سفر کر کے کشمیریوں کو مختلف ہنروں سے نوازا جو آج بھی ریاست کے اندر موجود ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر کاروان اسلامی کی طرف سے سالانہ شاہ جیلان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گذشتہ کئی صدیوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنے جان و مال کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں، جس کے لئے یہاں کے عوام داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کہنا تھا ’’میں کشمیر ی ماؤں، بہنوں اور نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جو اس مسئلہ کے حل کے لئے ہر طرح کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں‘‘۔ کاروان اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی کے علاوہ کانفرنس میں مولانا ولی محمد رضوی، مولانا اعجاز الحق، مولانا تجمل قادری، مولانا جاوید احمد ربانی، مولانا عبد الرشید داوودی، مولانا اشفاق قاری شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 632556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش