QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، شدت پسندوں نے بوائز ھائی سکول کو نذر آتش کردیا

5 Apr 2011 15:13

اسلام ٹائمز:پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ کرم ایجنسی کے علاقے بادامہ میں تعلیم اور ملک دشمن دھشتگردوں نے بوائز سکول کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں سکول کا فرنیچر مکمل طور پر جل گیا


کرم ایجسنی:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجسنی کے علاقے بادامہ میں شدت پسندوں نے ایک سکول کو نذرآتش کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ کرم ایجنسی کے علاقے بادامہ میں تعلیم اور ملک دشمن عناصر نے بوائز سکول کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سکول کا فرنیچر مکمل طور پر جل گیا اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ سکول میں موجود ملازم آگ لگے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 63256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63256/کرم-ایجنسی-شدت-پسندوں-نے-بوائز-ھائی-سکول-کو-نذر-آتش-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org