QR CodeQR Code

بنوں، مریضوں کے احتجاج پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سرجن معطل، ایم ایس کیخلاف انکوائری

1 May 2017 21:31

بنوں کے ڈی ایچ کیو پسپتال میں سہولیات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کیخلاف مریضوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈی آئی خان روڈ کو ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں تک بند کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں، لیکن ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹر موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے خلاف مریضوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی آئی خان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے سرجن ڈاکٹر کی معطلی اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں ڈی ایچ کیو میں سہولیات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے خلاف مریضوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈی آئی خان روڈ کو ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں تک بند کر دیا تھا۔ صوبائی وزیر شاہ محمد خان مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے تو مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں، لیکن ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹر موجود نہیں، جسں پر صوبائی وزیر نے ڈیوٹی سے غائب سرجن ڈاکٹر کو معطل جبکہ ایم ایس کے خلاف انکوائری کی ہدایات جاری کر دیں۔ صوبائی وزیر کے اس اقدام کے بعد مظاہرین نے مظاہرہ ختم کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 632566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632566/بنوں-مریضوں-کے-احتجاج-پر-ڈسٹرکٹ-ہیڈ-کوارٹر-ہسپتال-کا-سرجن-معطل-ایم-ایس-کیخلاف-انکوائری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org