QR CodeQR Code

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکوں کی دھمکی دے دی

1 May 2017 21:22

شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے لیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کے لیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کر رہا ہے۔ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے، جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ تازہ ترین اضافہ ہے۔ ان سب باتوں کے جواب میں شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے  کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے لیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 632567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632567/شمالی-کوریا-نے-ایٹمی-دھماکوں-کی-دھمکی-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org