QR CodeQR Code

پاناما کیس، جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا

2 May 2017 00:59

پہلے عدالتی بینچ تشكیل دیا جائے گا جو تمام متعلقہ 6 اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے ناموں كا جائزہ لے كرجے آئی ٹی تشكیل دے گا جب کہ جے آئی ٹی كی تشكیل بھی آج یا كل ہونے کا امکان ہے، جسٹس اعجاز افضل خان كے بیرون ملک ہونے كی وجہ سے جے آئی ٹی كی تشكیل میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاناما لیكس معاملے كی تحقیقات کے لیے مشتركہ تحقیقاتی ٹیم اور معاملے كا جائزہ لینے كے عدالتی بینچ كی تشكیل كے لئے عدالت عظمٰی میں فاضل ججز كا اجلاس آج ہوگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار كی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا۔ جس میں پاناما لیكس كیس كا فیصلہ دینے والے جج صاحبان شركت كریں گے۔ میڈیا ذرائع كے مطابق پہلے عدالتی بینچ تشكیل دیا جائے گا جو تمام متعلقہ 6 اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے ناموں كا جائزہ لے كرجے آئی ٹی تشكیل دے گا جب کہ جے آئی ٹی كی تشكیل بھی آج یا كل ہونے کا امکان ہے۔ اكثریتی فیصلہ تحریر كرنے والے فاضل جج جسٹس اعجاز افضل خان كے بیرون ملک ہونے كی وجہ سے جے آئی ٹی كی تشكیل میں تاخیر ہوئی ہے تاہم اب فاضل جج وطن واپس پہنچ چكے ہیں اس لیے آج اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کے لیے آئی ایس آئی اور ایم آئی نے بریگیڈیئر سطح كے 6 افسران كے نام سپریم كورٹ كو بھجوائے ہیں۔ جب كہ ایف آئی اے نے 3 ایڈیشنل ڈائریكٹر جنرل واجد ضیاء، كیپٹن ریٹائر احمد لطیف اور ڈاكٹر شفیق الرحمان كے نام جی آئی ٹی كے لیے تجویز كیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سكیورٹی اینڈ ایكسچینج كمیشن، اسٹیٹ بینک اور نیب نے بھی عدالت كے فیصلے كے مطابق نام ارسال كر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ سپریم كورٹ نے 20 اپریل كو پاناما كیس كا فیصلہ صادر كرتے ہوئے وزیراعظم كے خلاف منی لانڈرنگ كے الزامات كی تفتیشی كے لیے 6 ركنی جے آئی ٹی تشكیل دینے كا حكم دیا تھا، جس کے بعد 26 اپریل كو جے آئی ٹی كے لیے آئی ایس آئی اور ایم آئی سمیت متعلقہ اداروں نے نام سپریم كورٹ كو بھیج دیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 632587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632587/پاناما-کیس-جے-ا-ئی-ٹی-کی-تشکیل-کیلئے-چیف-جسٹس-زیرصدارت-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org