QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، سرحد پار سے آرمی چوکیوں پر حملہ ناکام، 3 عسکریت پسند ہلاک

2 May 2017 09:41

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق جنوبی وزیرستان میں 2 چوکیوں پر حملہ افغانستان سے ہوا، تاہم پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد سے دو چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 2 چوکیوں پر حملہ افغانستان سے ہوا، تاہم پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تمام 3 حملہ آور مارے گئے۔ خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اواخر میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوا تھا جبکہ سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد کو کافی عرصے تک بند کر رکھا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 632615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632615/جنوبی-وزیرستان-سرحد-پار-سے-آرمی-چوکیوں-پر-حملہ-ناکام-3-عسکریت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org