0
Tuesday 2 May 2017 09:46

سعودی عرب نے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

سعودی عرب نے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے پاکستان کو نکالنے کا سلسلہ تیز ہو گیا، سعودی حکومت نے مزید 20 پاکستانیوں کو غیرقانونی مقیم قرار دے کر ڈی پورٹ کر دیا۔ سعودی عرب کی جانب سے ان 20 پاکستانیوں کو الگ الگ پروازوں کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل کئے گئے پاکستانیوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ یاد رہے کہ 29 اپریل کو بھی سعودی عرب سے 150 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے پاکستانیوں نے امیگریشن حکام کو بتایا کہ سعودی عرب میں وہ باقاعدہ ورک ویزے پر گئے تھے لیکن وہاں ہمارے ساتھ طے شدہ شرائط کے برعکس سلوک کیا گیا اور جس کے کفیل کے زیرسرپرستی ہمیں رکھا گیا اس کی جانب سے بے جا مطالبات اور پیسوں کے تقاضے سے پریشان تھے۔

ڈی پورٹ ہونیوالے ایک پاکستانی اظہر نے بتایا کہ کفیل سے گھر کی صفائی، گیراج کی صفائی اور بازار سے سودا سلف لانے کا کام بھی لیتا جبکہ ہم اپنے کام کی جگہ سے تھکے ہارے واپس آتے تو کفیل کی بے جا خواہشات کے مطابق دوبارہ کام کرنا پڑتا جس کا کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ ایک اور شخص نے بتایا کہ اگر ہم کفیل کے کام کا معاوضہ طلب کرتے تو ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور دھمکی دی جاتی کہ انہیں پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ڈی پورٹ ہونیوالے سلمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو بھی شکایت کی لیکن پولیس نے ہماری بات سننے کی بجائے کفیل کی بات سنی اور اس کے جھوٹے موقف کو ہی درست مان لیا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اکرم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں سے دست بستہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب نہ جائیں، بلکہ اپنے وطن میں ہی محنت سے کام کاج کر لیں، سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی جیلوں میں بے یارومدد گار پڑے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی جبکہ سعودی لوگ ہمیں جانوروں سے بھی بدتر سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 632616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش