0
Tuesday 2 May 2017 09:59

قوم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں اسے جیل میں دیکھنا چاہتی ہے، سنی تحریک

قوم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں اسے جیل میں دیکھنا چاہتی ہے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں صوبائی دفتر میں رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ قوم اب نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگتی بلکہ جیل میں دیکھنا چاہتی ہے، نوازشریف کا پورا خاندان بھارت کا وفادار اور انکی ترجمانی کرتا ہے، ڈان لیکس پر فوج کا بیان حکومت پرعدم اعتماد ہے، عوام حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے، موجودہ حکمران پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں، ڈان لیکس پر نوازشریف اپنے خاندان کو بچانے کیلئے چھوٹے بکروں کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔ شاہد غوری نے کہا کہ نواز شریف الیکشن سے قبل کئے وعدوں کو پورا کریں، نوازشریف کا خاندان تقریبا گزشتہ 40 سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے مگر عوام کو بنیادی شہری حقوق اور جان و مال کا تحفظ بھی حاصل نہیں۔

مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی، مفتی محمد لیاقت گجراتی، علامہ مجاہد عبدالرسول خان، صاحبزادہ سید محمد عثمان حیدر شاہ نقوی و دیگر نے کہاکہ نوازشریف چھپ چھپ کر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے ملکر پاکستان کی خود مختاری کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، نواز شریف اور ان کا خاندان قابل اعتماد نہیں، ملکی سالمیت کو باہر سے کم اور اندر سے زیادہ خطرات ان جیسے لوگوں سے ہی ہیں جو اس وقت اقتدار پر قابض ہیں، چین پاکستان کا وفادار دوست ہے مگر محض سی پیک عوامی ضروریات زندگی کو پورا نہیں کر سکتا، نوازشریف قوم کو بتائیں سی پیک 2035ء میں مکمل ہوگا، سی پیک کی بدولت نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، نواز شریف قوم کو یہ بھی بتائیں کہ سی پیک کے تمام راستوں پر تعمیرات کے ٹھیکے اور زمینوں کی خرید و فروخت میں نواز شریف کا خاندان اور ان کے قریبی دوستوں کو نوازا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 632617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش