0
Tuesday 2 May 2017 14:44

فرسودہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرنا ایم کیو ایم کی پالیسی ہے، فاروق ستار

فرسودہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرنا ایم کیو ایم کی پالیسی ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں تبدیلی آئی تو وہ ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فرسودہ اور وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرنا ایم کیو ایم کی پالیسی ہے، ہم پنجاب کے محروم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری پالیسی عوام دوست ہے، طویل عرصے بعد ایم کیو ایم پنجاب کے ورکرز کا اجلاس ہورہا ہے، کارکنوں کی موجودگی ایم کیو ایم کی 23 اگست کی پالیسی کی تائید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا، کراچی میں 23 اپریل کی ریلی حالیہ تمام ریلیوں سے بڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کوئی بڑے فیصلے کر رہا ہے تو وہ صرف عدلیہ ہے، اگر ملک میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو تو کیا یہ ہریالی، شادابی ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نیلی، پیلی بسیں نہیں، بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنائیں، لاہور کے میئر کو بھی ہم اختیارات دلائیں گے، ہماری تحریک کا مقصد ہی عوام اور بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہے، بلدیاتی ادارے بااختیار نہ ہونے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، پنجاب میں سرائیکی اور پوٹوہاری کا پسماندہ علاقہ بھی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے بلدیاتوں نمائندوں کے اختیارات پر ہماری حمایت کی۔
خبر کا کوڈ : 632707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش