0
Tuesday 2 May 2017 17:10

گورنر سندھ کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کیخلاف احتجاجی دھرنا ختم کردیا

گورنر سندھ کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کیخلاف احتجاجی دھرنا ختم کردیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے گورنر سندھ محمد زبیر کی یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے خلاف گزشتہ 4 روز سے دیا گیا دھرنا ختم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، جس پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر وفد نے گورنر سندھ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین مطالبہ ہے اور گزشتہ 4 روز سے گورنر ہاؤس کے باہر ہمارے دھرنے کا مقصد یہی تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے عوام پر کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، آج گورنر سندھ نے ہمیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے اور 15 روز کا وقت بھی مانگا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کو یوں ہی نہیں چھوڑیں گے، ہم ان کے خلاف مقدمہ تیار کر رہے ہیں، اگر کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہمارے کارکن ایک باہر پھر سڑکوں پر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 632777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش