0
Tuesday 2 May 2017 21:51

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف وائٹ پیپر کے بعد بلیک پیپر جاری کرنیکا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف وائٹ پیپر کے بعد بلیک پیپر جاری کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سیاہ پیپر جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے ہم نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، کراچی میں نمائشی دھرنے چل رہے ہیں، عوام ان دھرنوں کو مسترد کر چکی ہے، دھرنا ایم کیو ایم کا آخری آپشن ہوگا، عمران خان نے میئر کراچی کے اختیارات کے حوالے سے جو بات کی ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت بے شک ہمارے وائٹ پیپر کو لفٹ نہ کرائے، ہم جلد انکی کارکردگی سے متعلق بلیک پیپر جاری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میئر کراچی کے اختیارات کے حوالے سے جو بات کی ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم پشاور اور کوئٹہ کے میئر کے اختیارات کے بھی حامی ہیں، عمران خان کو اپنے پارلیمانی نمائندوں کو بھی پالیسی بتانا ہوگی، تحریک انصاف کے ارکان نے 2013ء کے کالے بلدیاتی قانون کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کے اختیارات کیلئے ہم نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، عدالت میں تاخیری حربے ضرور استعمال کئے جاتے ہیں، لیکن ہمارا سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، کراچی کے عوام کی بھی خواہش ہے کہ اس حوالے سے عدالتوں کو بھی آزمایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو الزام نہیں دینا چاہتے، الزام تراشی کی سیاست بہت ہوگئی ہے، کراچی میں اس وقت نمائشی دھرنے چل رہے ہیں، دھرنے بہت دے لئے ہیں، حکمران سمجھے والے نہیں ہیں، دھرنا ہمارا آخری آپشن ہوگا، ہم جب دھرنا دیںگے، تو وہ حکومت کو جام کرکے رکھ دے گا۔
خبر کا کوڈ : 632831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش