0
Tuesday 2 May 2017 23:29

اہلسنّت کی بقاء و سلامتی باہمی اتحاد و اتفاق میں پنہاں ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

اہلسنّت کی بقاء و سلامتی باہمی اتحاد و اتفاق میں پنہاں ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام کے ماننے والوں نے پاکستان بنایا، اب انھیں ملک کو بچانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اہلسنّت کی بقاء و سلامتی باہمی اتحاد و اتفاق میں پنہاں ہے، سیاسی و معاشرتی مسائل کے حل کیلئے قائدین و کارکنان اہلسنّت کو ذاتی اختلافات و مفادات سے بالاتر ہو کر مخلصانہ بنیاد پر کام کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسنین مسجد محمود آباد کراچی میں جماعت اہلسنّت کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، جماعت اہلسنّت کے کارکنان ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں قومی اداروں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائنز ایریا کوریڈور تھری پریڈی اسٹریٹ کے متاثرین کو اُس وقت کی حکومت نے محمودآباد نمبر دو میں بسایا، آج یہاں کے رہائشی افراد کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے، بے دخل کرنے کی دھمکیاں انسان دشمنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت غریب پروری کی بات کرتی ہے اور ان کا نعرہ روٹی کپڑا مکان ہے، تو محمودآباد ٹی پی ٹو میں بسے افراد کو لیز فراہم کی جائے، اگر انہیں گھروں سے محروم کیا گیا، تو جماعت اہلسنّت متاثرین کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 632848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش